ابنا: سيکرٹري داخلہ بلوچستان نصيب اللہ بازئي نے جيو نيوز کوبتايا کہ 18افراد کي ميتيں تربت سے کراچي روانہ کردي گئي ہيں ،ان ميں تين تين افرادکي شناخت ہوگئي ہے، دو کا تعلق گجرانوالہ اور ايک کا سيالکوٹ سے ہے جبکہ باقي 15افراد کي شناخت نہيں ہوسکي انہوں نے بتايا کہ لواحقين ميتوں کي شناخت کے لئے کراچي ميں ايدھي مرکز سے رابطہ کرسکتے ہيں ، گذشتہ روز تربت کے علاقے دشت کھڈان ميں کراچي سے ايران جانے والے مسافروں کي انتظارگاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دي تھي جس کے نتيجے ميں18افراد ہلاک اور ايک شخص زخمي ہو گيا تھا. .......
/169